صدر: دشمن اپنے پروپيگنڈہ كے ذريعہ امت اسلامیہ كے مابين فاصلہ ايجاد كرنا چاھتا ھے

IQNA

صدر: دشمن اپنے پروپيگنڈہ كے ذريعہ امت اسلامیہ كے مابين فاصلہ ايجاد كرنا چاھتا ھے

سياسی گروپ: اسلامی ممالك،عالم اسلام كے بين اتحادويكجھتی كو برقرار كرنے كی كوششوں میں مصروف ھیں جبكہ دشمن اپنے باطل ارادوں كے ذريعہ مسلمانوں كے مابين اختلاف پيدا كرنا چاھتا ھے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾: اسلامی جمھوریہ ايران كے صدر جناب احمدی نژاد نے سعودی عرب كے بادشاہ امير عبداللہ سے ٹيلی فون پر بات چيت كرتے ھوئے ماہ مبارك رمضان كی مبارك باد پيش كی انھوں نے امير عبداللہ كی جانب سے حجاج كو فراھم كی جانے والی سھوليات كا شكریہ ادا كرتے ھوئے كھا كہ اسلامی جمھوریہ ايران،سعودی عرب پر مكمل اعتماد ركھتا ھے كہ وہ مسلمانوں كے مابين وحدت كو استحكام بخشے گا۔

جناب احمدی نژاد نے مزيد كھا كہ الحمداللہ ايرانی قوم كے دشمن شكست كھا چكے ھیں اور اس وقت عالمی سطح پر ايران نے ایٹمی مسائل میں ترقی كو اپنا حق ثابت كر ديا ھے

انھوں نے كھا كہ ايران ایٹمی تجربات كو سعودی عرب كو قانونی طريقے سے دينے پر آمادہ ھے

امير عبداللہ نے بھی ايرانی صدر كو ماہ مبارك رمضان كی مبارك باد پيش كرتے ھوئے كھا كہ ھمیں كوشش كرنا چاہيئے كہ كبھی فتنہ كے دروازے دشمن كے لئے نہ كھلنے پائیں۔

سعودی بادشاہ نے احمدی نژاد سے ٹيلی فون پر ھونے والی گفتگو كا شكریہ ادا كرتے ھوئے كھا كہ ايرانی صدر عالم اسلام اور مسلمانوں میں بڑے محبوب ھیں۔

۱۶۶۵۶۹