مازنداران میں قرآنی ثقافتی مقابلے كا انعقاد

IQNA

مازنداران میں قرآنی ثقافتی مقابلے كا انعقاد

سماجی گروپ: ادارہ تبليغات اسلامی شعبہ دارالقرآن مازنداران اور تبيان ويب سائٹ كے تعاون سے ماہ مبارك رمضان میں قرآنی ثقافتی مقابلہ منعقد كيا جائے گا



شعبہ دارالقرآن مازنداران كے انچارج نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾سے بات چيت كرتے ھوئے كھا كہ قرآنی معارف كو فروغ دينے كےلئے یہ مقابلہ منعقد كيا جا رھا ھے شائقين تبيان سایٹ كے اس ایڈرس سے سوالات حاصل كر سكتے ھیں﴿tebyan-babol.ir﴾

انھوں نے مزيد كھا كہ روزانہ قرآن مجيد سے ايك سوال پيش كيا جاتا ھے شائقين صحيح جواب دے كر اپنا نام پتہ ٹيلی فون پر ارسال كردیں۔

قابل ذكر ھے كہ منتخب افراد كو ماہ مبارك رمضان كے بعد قرعہ كشی كے ذريعہ انعامات ديئے جائیں گے۔

۱۶۸۰۱۴