ايران كے شھر﴿ساری﴾كی مساجد میں قرآنی محافل كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھر﴿ساری﴾كی مساجد میں قرآنی محافل كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: ادارہ تبليغات اسلامی شھر ساری اور اس كے گردونواح كے دیھاتوں كی ۲۰مساجد میں قرآنی محافل كا انعقاد كر رھا ھے۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ مازنداران كی رپورٹ كے مطابق ساری كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے انچارج نے كھا كہ اس ادارے كا چھٹا اجلاس ۲۲ستمبر ۲۰۰۷ء كو ساری میں منعقد ھوا تھا

اس اجلاس میں ساری كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجت الاسلام ﴿حسينی مطلق﴾نے ماہ مبارك رمضان كی عظمت كے متعلق گفتگو كرتے ھوئے كھا كہ ماہ رمضان بافضيلت مھينہ ھے اور اس سے استفادہ تب ممكن ھے كہ جب انسان اس مھينے میں ذكر خدا اور خدا سے مناجات كرے اور ذكر خدا اور مناجات تقوٰی اور قرب الٰھی كا وسيلہ ھے

انھوں نے حاضرين سے خطاب كرتے ھوئے كہا كہ رحمتوں ،بركتوں اور مغفرتوں كا مھينہ بڑی تيزی سے گذر رھا ھے اور ھمیں ان لمحات كی قدر كرنا چاہيئے۔

۱۷۰۰۶۲