آية اللہ موسوی اردبيلی: غفلت،انسانی معاشرے كے انحراف اور زوال كا سرچشمہ ھے

IQNA

آية اللہ موسوی اردبيلی: غفلت،انسانی معاشرے كے انحراف اور زوال كا سرچشمہ ھے

سياسی گروپ: آية اللہ موسوی اردبيلی نے اپنے درس میں سورہ رحمٰن كی تفسير بيان كرتے ھوئے كہا كہ غفلت سماج كے تمام انحرافات اور زوال كا سبب ھے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ھے آية اللہ موسوی اردبيلی نے كہا كہ انسانی ھدايت اور كاميابی میں سب سے بڑی ركاوٹ غفلت ھے

انھوں نے سورہ رحمٰن كی آيات كا حوالہ ديتے ھوئے كہا كہ عدالت كے معنی افراط اور تفريط كا نہ ھونا ھے ليذا اگر انسان عدالت كے مطابق اپنی زندگی كو آگے نہ بڑھائے تو ھلاك ھو جائے گا اور گمراھی، ضلالت پوری دنيا پر چھا جائے گی

جناب موسوی اردبيلی نے كہا كہ جس كے سامنے ميزان عدالت ھو وہ حقائق اور ماضی اور مستقبل كے مسائل پر صحيح غور وفكر كر كے انحراف سے بچ سكتا ھے۔

۱۷۰۰۸۳