ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ رات قم میں قائد انقلاب كے دفتر میں آيت اللہ مصباح يزدی نے راز ونياز كے موضوع پر مناجات الشاكين كا ذكر كرتے ھوئے فرمايا كہ ان مناجات كا محور نفس،شيطان اور سخت وسياہ دل ھے
انھوں نے بعض نظريات كو رد كيا كہ جن كے مطابق انسان اور حيوان كا نفس امارہ مشترك ھے اور انسان كے اختيار سے باھر ھے اس پر دليل ديتے ھوئے انھوں نے فرمايا كہ اگر ايسا ھے تو خداوندعالم نے كيوں بھشت میں مؤمنين كےلئے نعمتوں كا وعدہ كيا ھے۔
آيت اللہ مصباح يزدی نے كھا كہ یہ دعا اس بات كی طرف انسان كو متوجہ كر رھی ھے كہ انسان كی زندگی میں كيسی كيسی خطائیں ھوتی ھیں اور انسان كو ان كے سدّباب كےلئے كيا اقدامات كرنے چاہيئں۔
۱۷۰۵۰۴