ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد احمد علم الھدٰی نے نماز جمعہ كے خطبے میں كہا كہ جناب احمدی نژاد كا خطاب امريكا میں اگرچہ نرم لہجے میں تھا ليكن اس نے عالمی استكبار كے عزائم كو خاك میں ملا ديا
انھوں نے نيويارك میں صدر مملكت كی ھونے والی تقرير كو نظام اسلامی كی كاميابی قرار ديتے ھوئے كہا كہ صدر كے حسن عمل نے ھماری صلح طلبی اور انصاف پسندی كو دنيا والوں كےلئے ثابت كر ديا
جناب احمد علم الھدٰی نے كہا كہ ايرانی صدر كی تقرير كا پروگرام ايك سادہ مسئلہ نھیں تھا بلكہ انقلاب اور ايران اسلامی كو سوالیہ نشان اور اس پر ضرب لگانے كےلئے مرتب كيا گيا تھا ليكن ولايت سے سرشار صدر نے اپنے خطاب سے امريكا اور مغرب بلكہ سارے عالم كفر پر ايك كاری ضرب لگائی ھے۔
۱۶۹۷۳۱