ممبر مجلس خبرگان: اغيار كی طرف سے ھونے والی ثقافتی يلغار پر غلبہ حاصل كرنے كا واحد راستہ قرآن واھلبيت﴿ع﴾سے وابستگی ھے

IQNA

ممبر مجلس خبرگان: اغيار كی طرف سے ھونے والی ثقافتی يلغار پر غلبہ حاصل كرنے كا واحد راستہ قرآن واھلبيت﴿ع﴾سے وابستگی ھے

سماجی گروپ: مغربی آذار بائيجان كی عوام كے مجلس خبرگان میں نمائندے نے كہا كہ اسلامی ممالك پر دشمنوں كی جانب سے ھونے والی ثقافتی يلغار پر غلبہ پانے كےلئے واحد راستہ قرآن واھلبيت﴿ع﴾سے تمسك ھے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد علی اكبر قريشی نے ارومیہ میں قرآنی نمايش كی افتتاحی تقريب میں بيان ديتے ھوئے كہا كہ روايات اھلبيت﴿ع﴾میں وارد ھوا ھے كہ اپنے بچوں كی تربيت نيك خصائل كے ساتھ كرو پہلے یہ كہ وہ پيغمبر﴿ص﴾اور ان كے اھلبيت﴿ع﴾كے دوست بنیں اور دوسرے یہ كہ وہ زبان وحی سے آشنا ھوں،اسلئے كہ اگر كسی كی تربيت ان صفات كے ساتھ ھوگی تو وہ دشمنوں كے مكروفريب میں مبتلا نھیں ھوگا۔

جناب قريشی نے حديث ثقلين كی طرف اشارہ كرتے ھوئے كہا كہ پيغمبر﴿ص﴾ نے دو چيزوں كی بہت تاكيد كی ھے قرآن اور اھلبيت آنحضرت﴿ع﴾كلام وحی كو سيكھنے اور سكھانے كو بہت اھميت ديتے تھے۔

۱۷۲۵۲۲