ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق وزير ثقافت ومذھبی امور ايران نے قرآن كے ساتھ انس كی تقريب میں یہ بيان كرتے ھوئے كہا كہ آج حوزہ اور يونيورسٹی سے ايك ھی پيغام جاری كيا جاتا ھے۔ اور كہا كہ دين اور دنيا كی يكسانيت قرآن اور اھلبيت﴿ع﴾سے تمسك اور انقلاب اسلامی كا مرھون منت ھے۔
انھوں نے يونيورسٹی كو دينی ماھرين كی پرورش كا گہوارہ قرار ديتے ھوئے كہا كہ آج ھم دنيا میں اس پيغام كو لئے ھوئے ھیں جس كی دنيا تشنہ ھے۔ اور وہ پيغام،قرآن مجيد كی اوروں دعوتیں ھیں جو آج سے چودہ سو سال پھلے پيغمبراسلام حضرت محمد مصطفٰی﴿ص﴾ نے پيش كی تھیں۔
وزير ثقافت نے مزيد كہا كہ ايران كو جو عزت اور ترقی نصيب ھوئی ھے وہ اسلامی اور قرآنی معانی سے مستفيد ھونے كا نتيجہ ھے اور ھم نے ان معارف كو بشريت كے لئے ھدیہ بنا ديا ھے لہذا ھر وقت ايران سے ايك پيغام كے سننے كا انتظار معمولی بات ھے۔
۱۷۲۸۳۹