آية اللہ مكارم شيرازی: صدر مملكت كا، امريكہ كا سفر عالم اسلام كی عظيم كاميابی تھا

IQNA

آية اللہ مكارم شيرازی: صدر مملكت كا، امريكہ كا سفر عالم اسلام كی عظيم كاميابی تھا

سياسی گروپ: آية اللہ مكارم شيرازی نے ڈاكٹر احمدی نژاد كے حالیہ امريكی سفر كو ايرانی قوم اور عالم اسلام كی عظيم كاميابی قرار ديا۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے كہا ھے كہ حرم حضرت معصومہ﴿س﴾میں آية اللہ مكارم شيرازی نے اپنے درس تفسير میں كھا كہ ماہ مبارك رمضان میں اللہ كی ايك عنايت جو ايرانی قوم كے شامل حال ھوئی وہ صدر مملكت كا امريكا كا كامياب دورہ ھے اسلئے كہ انھوں نے یہ پروگرام بنايا تھا كہ ايرانی صدر كی اھانت كریں گے ليكن وہ خود ھی ذليل وخوار ھو گئے۔

مرجع تقليد نے الٰھی احكام كے نزول كا مقصد انسانی ھدايت كو قرار ديتے ھوئے كہا كہ قرآن مجيد نے تربيتی اسلوب اختيار كر كے دينی معارف كی تدريجاً تعليم دی ھے۔

۱۷۲۵۹۳