ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے حرم حضرت معصومہ میں اپنے تفسير كے درس میں فرمايا كہ ماہ مبارك رمضان میں ايرانی قوم پر خدا كی خاص عنايت ھے كيونكہ ماہ مبارك رمضان میں ايرانی صدر نے امريكہ كا كامياب دورہ كيا ھے كيونكہ امريكہ كا پلان تھا كہ وہ ايرانی صدر كو رسوا كرے گا ليكن وہ خود رسوا ھوا
انھوں نے اپنے درس میں شراب كی حرمت پر گفتگو كرتے ھوئے فرمايا كہ شراب انسان كے گرانقدر گوھر عقل كو انسان سے لے ليتی ھے اور انسان كو تدريجاً جنون میں مبتلا كر ديتی ھے۔
۱۷۲۵۹۳