آية اللہ مكارم شيرازی:دنيا كو چاہيئے كہ اسلام كے عظيم احكام كے سامنے سرتسليم خم ھو جائیں

IQNA

آية اللہ مكارم شيرازی:دنيا كو چاہيئے كہ اسلام كے عظيم احكام كے سامنے سرتسليم خم ھو جائیں

سياسی گروپ: اسلام محبت اور مھربانی كا مجموعہ ھے اور دين محبت كے علاوہ كچھ نھیں ھے ليكن بعض افراد اپنے غير اسلامی اور برے اعمال سے اسلام كے چھرے كو شدت پسند بنا كر پيش كرتے ھیں۔ جب كہ دنيا كو چاہيئے كہ اسلام كے عالی اور بلند قوانين كے سامنے اپنے گھٹنے ٹيك دے


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ھے كہ آية اللہ مكارم شيرازی نے اپنے درس تفسير میں كہا كہ قوانين اسلام ايك معجزہ ھیں انھوں نے ان قرآنی آيات كی تفسير پر زور ديا جو يتيموں كے بارے میں ھیں اور كہا كہ یہ آيات اس معاشرے میں نازل ھوئیں جہاں جاھلانہ فكریں حاكم تھیں

جناب مكارم شيرازی نے كہا كہ اسلام محبت اور مھربانی كا مجموعہ ھے اور دين محبت كے علاوہ كچھ نھیں ھے ليكن بعض افراد برے اعمال سے اسلام كے چھرے كو شدت پسند بنا كر پيش كرتے ھیں جبكہ دنيا كو چاہيئے كہ اسلام كے عالی اور بلند قوانين كے سامنے گھٹنے ٹيك دے

مرجع تقليد نے كہا كہ قرآن مجيد میں يتيموں كے بارے میں ۲۰ آيتیں موجود ھیں مھربانی اور اسلام محبت اور معاشرتی امنيت كا تقاضا ھے كہ ھم سب يتيموں پر خصوصی توجہ كریں۔

۱۷۳۷۴۴