مركز جھانی علوم اسلامی كے سربراہ: روز قدس جھاں اسلام كے مابين ايك عالمی مسلہ بن كر سامنے آيا ھے

IQNA

مركز جھانی علوم اسلامی كے سربراہ: روز قدس جھاں اسلام كے مابين ايك عالمی مسلہ بن كر سامنے آيا ھے

سياسی گروپ: فلسطينيوں كے آرمان كو آگے بڑھانے كےلئے ھر ممكن طاقت سے استفادہ كيا جائے گا۔ اور فلسطين كا مسئلہ عالم اسلام كے درميان بين الاقوامی شكل اختيار كر چكا ھے۔



حجة الاسلام اعرافی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾سے بات چيت كرتے ھوئے كہا كہ اسلامی جمھوریہ ايران نے مسئلہ فلسطين كے حل كےلئے جو تجاويز پيش كی ھیں وہ تجاويز انسانی اور بين الاقوامی اور عرف كے قانون كے مطابق ھیں

انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی جمھوریہ ايران نے یہ پيشكش كی ھے كہ تمام فلسطينی چاھے ان كا تعلق جس مذھب سے ھو وہ اپنے وطن واپس آئیں اور وہ خود اپنی عادل حكومت كا انتخاب كریں

مركز جھانی علوم اسلامی كے سربراہ نے كہا كہ اسرائيل نے حملہ كر كے فقط سرزمين فلسطين پر قبضہ نھیں كيا بلكہ اس نے عالم اسلام كے قلب میں خنجر چبھو ديا ھے لہذا تمام مسلمانوں كی عقلی،شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ھے كہ وہ فلسطينيوں كی مدد كریں۔

۱۷۳۹۲۱