ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے تھران میں واقع حماس كے دفتر كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ حماس نے ايك بيانیے میں ايرانی قوم كا يوم القدس كے مظاھروں میں بے نظير شركت پر شكریہ ادا كيا اس بيانیے میں آيا ھے كہ ايران كی مسلمان اور غيور قوم نے گذشتہ سالوں كی طرح امسال بھی فلسطين اور قدس كے مسئلے كو مھم ترين مسئلہ قرار ديا اور پورے اسلامی جمھوریہ ايران سے مظلومين كی حمايت میں صدائے احتجاج بلند كی
اس بيانیے میں مزيد آيا ھے كہ ايرانی قوم كی ان مظاھروں میں شركت ملت مظلوم فلسطينيوں كے جوش وجذبے میں اضافے كا موجب بنے گی۔
۱۷۵۱۱۱