ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق ماہ رمضان المبارك كے آخر میں استان قدس رضوی كے شعبہ تبليغات كی جانب سے ماہ رمضان كی الوداعی تقريب منعقد كی جائے گی
موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ معنوی تقريب ۲۸ رمضان المبارك بروز منگل منعقد ھو گی جس میں دعائے وداع ماہ رمضان پڑھی جائے گی اور حجة الاسلام جناب مھندسی ماہ رمضان كے موضوع پر بصيرت افروز تقرير كریں گے۔
۱۶۷۰۳۶