ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے امام خمينی﴿رح﴾امداد كمیٹی قم كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ھے قم میں اس سال ماہ مبارك رمضان میں ۴ ھزار ۷۳ افراد نے ۴ ھزار ۸۹۱ يتيموں كی كفالت كی ذمہ داری لی ھے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق مزكورہ افراد نے یہ وعدہ كيا ھے كہ ھر مھينہ وہ ۱۰ ھزار تومان يتيموں كی كفالت كےلئے امام خمينی﴿رح﴾ امداد كمیٹی كے اكاونٹ میں جمع كروائیں گے
اور اسی ماہ مبارك میں چند مخیّر حضرات نے يتيموں كےلئے مكان اور دوسری مزيد سھوليات فراھم كرنے كا وعدہ كيا ھے۔
۱۷۶۶۵۴