ٓ آيت اللہ صافی گلپايگانی: بچوں كی تربيت عظيم عبادت ھے

IQNA

ٓ آيت اللہ صافی گلپايگانی: بچوں كی تربيت عظيم عبادت ھے

سماجی گروپ: تھران میں بچوں كی تربيت كے اداروں كے سربراھان نے آيت اللہ صافی گلپايگانی سے ملاقات كی اس ملاقات میں انھوں نے بچوں كی تربيت كو عظيم عبادت قرار ديا اور متعلقہ افراد كو تاكيد كی كہ وہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دیں


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق محكمہ بھبودوآبادی كے نائب مدير اور تھران میں بچوں كی تربيت كے اداروں كے سربراھان نے گذشتہ روز آيت اللہ صافی گلپايگانی سے قم میں ملاقات كی۔
آيت اللہ صافی گلپايگانی نے اس ملاقات میں دين مبين اسلام كے معاشرتی احكام بالخصوص تعليم وتربيت خصوصاًبچوں كی تربيت كے حوالے سے گفتگو كرتے ھوئے فرمايا كہ بچوں كا تمام معاشرتی شعبوں سے تعلق ھے اس وجہ سے ان كی صحيح تعليم وتربيت بہت ضروری ھے

انھوں نے مزيد فرمايا كہ اگر بچوں كو اپنے حال پر چھوڑ ديا جائے تو وہ ضائع ھو جائیں گے اور معاشرے میں اس كے ناخوشگوار اثرات مرتب ھونگے

مرجع تقليد نے وضاحت كی كہ اسلامی خطوط پر بچوں كی تعليم وتربيت باعث فخر ھے اور یہ اسلامی ممالك كےلئے بہت بڑا سرمایہ ھوگا۔

۱۷۶۳۹۳