ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾: مصلحت نظام كونسل كے سربراہ جناب آية اللہ ھاشمی رفسنجانی نے صحافيوں اور ذرائع ابلاغ كے سربراھوں كو خطاب كرتے ھوئے كہا كہ انسان كی قدروقيمت اس كے علم ودانش سے وابستہ ھے اور یہ وہ امر ھے جس كی تمام اديان اور الٰھی مكاتب نے تاكيد فرمائی ھے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ آغاز خلقت بشر سے ھی علم وآگاھی كی تاكيد كی گئ ھے اور قرآن مجيد نے اپنی ابتدائی آيات میں جب انسان كے علم وآگاھی كی اھميت كا اندازہ ھوتا ھے
مجلس خبرگان كے سربراہ نے ذرائع ابلاغ كو ايك قيمتی امر قرار ديتے ھوئے كہا كہ آج اتنے ذرائع ابلاغ ھیں جس كی وجہ سے انسان كی آگاھی كو نھیں روكا جا سكتا اور كوئی روزنامہ يا سائٹ كو بند كر ديا جائے تو دوسرے روزنامہ اور سائسٹس ان ھی سرگرميوں كو انجام ديتی ھیں ۔لہذا جو بھی علم وآگاھی كو اپنے سے دور كرتا ھے وہ خود اپنے كو بدنام كرتا ھے اور لوگ اس كے بارے میں بدگمان ھو جاتے ھیں۔
۱۷۶۵۲۸