ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ ھفتے كی طرح آج بھی تركی میں اسلامی حجاب پر پابندی كے خلاف شھر ساكاريای كے مسلمان مظاھرے كریں گے
مظاھرے كرنے والوں كا نعرہ ھے كہ پردہ ھماری عزت ھے اور اس كی حفاظت كرنا ھمارا وظيفہ ھے
مظاھرين حكومت سے مطالبہ كریں گے كہ وہ یہ قانون فی الفور معطل كرے
ان مظاھروں كے اخباری اعلانات میں آيا ھے كہ تمام لوگوں سے درخواست كی جاتی ھے كہ وہ تركی كی باحجاب خواتين اور لڑكيوں كے حق میں صدائے احتجاج بلند كریں اور مظاھروں میں شركت كریں كيونكہ پردہ مسلمان خواتين كی پہچان ھے اور عزت ھے اور یہ بات تعجب آور ھے كہ ايك اسلامی ملك میں مسلمان لڑكياں اسكاف كے ساتھ سكول میں داخل نھیں ھو سكتیں۔
۱۷۷۴۲۷