بندر عباس كے اھل سنت امام جمعہ عبد الباعث قتالی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾سے گفتگو كرتے ھوئے كہا كہ بعض نادان لوگوں كا خيال ھے كہ مذاھب اسلامی كا فقھی اختلاف ان مذاھب كی جدائی كا سبب ھے جبكہ یہ نظریہ درست نھیں ھے
بندر عباس كے اھل سنت امام جمعہ نے مسلمانوں كے مشتركات كی طرف اشارہ كرتے ھوئے كہا كہ جو چيز مسلمانوں میں وحدت كی موجب ھے وہ توحيد اور خدا كا ايك ماننا ھے
جناب قتالی نے فقھی اختلافات كو اسلام شناسی كے راستے میں ترقی اور كمال سے تعبير كيا اور كہا كہ یہ علماء كا اجتھاد ھے كہ وہ قرآن اور روايات پيغمبر﴿ص﴾سے مختلف استنباط كرتے ھیں ليكن ان سب كا ھدف اور مقصد ايك ھے۔
۱۷۹۵۶۳