ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ علمیہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ آيت اللہ العظمٰی ﴿صافی گلپايگانی﴾ نے اس ملاقات میں فرمايا كہ دنيا روحانيت اور اخلاق كی پيامی ھے اور شيعہ مصادر سے استفادہ كرتے ھوئے حقيقی اسلام كی تبليغ كےلئے زيادہ سے زيادہ كوشش كرنی چاہيئے
انھوں نے مزيد فرمايا كہ مرحوم آيت اللہ بروجردی كی آرزو تھی كہ امريكہ اور يورپ سے اسلام كی آواز پوری آب وتاب سے بلند ھو
حجت الاسلام والمسلمين قرائتی نے ماہ مبارك رمضان میں امريكہ میں اپنی تبليغی رپورٹ پيش كی اور كہا كہ مغربی دنيا میں اسلام اور اسلامی تعليمات كو سمجھنے كا بہت زيادہ رجحان پايا جاتا ھے اور حوزہ علمیہ كو ملك سے باھر تبليغی سرگرميوں پر زيادہ توجہ دينی چاہيئے۔
۱۸۰۴۰۵