ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ پوليس كے افسران نے آيت اللہ نوری ھمدانی سے ملاقات كی اس ملاقات میں آيت اللہ نوری ھمدانی نے فرمايا كہ جيسے زرخيز زمين بيج كو پروان چڑھاتی ھے اسی طرح اجتماعی امن وامان كا بيج ثقافت ،اقتصاد اور تعليم وتربيت سے پروان چڑھتا ھے
آيت اللہ نوری ھمدانی نے وضاحت كی كہ اگر كسی ملت میں امن عام نہ ھو تو ثقافتی عھديداروں كی زحمتیں نتيجہ خيز ثابت نھیں ھو سكتیں
مرجع تقليد نے روايات كا حوالہ ديتے ھوئے فرمايا كہ پيغمبر اسلام﴿ص﴾نے دو عظيم نعمتوں كا ذكر كيا ھے كہ جن كی عظمت كا ادراك نھیں كيا جا سكتا ان میں سے ايك جسمانی سلامتی ھے اور دوسری امنيت ھے۔
۱۸۰۷۱۴