ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے درس خارج كے آغاز میں يوم انھدام جنت البقيع كے حوالے سے گفتگو كرتے ھوئے سلفيوں كی تاريخ بيان كی۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے مزيد فرمايا كہ وھابيوں كا عقيدہ ھے كہ اھل بيت﴿ع﴾سے محبت شرك ھے جبكہ ائمہ خدا كے پاس ھماری شفاعت كرنے والے ھیں
انھوں نے سوال كيا كہ كيا حجر الاسود كا بوسہ بھی شرك ھے اور كيا ايك مقام پر شرك سنت ھے اور دوسرے مقام پر حرام ھے
آيت اللہ مكارم شيرازی نے فرمايا كہ یہ بات مشاھدے میں آئی ھے كہ بعض ھماری مجالس گناہ میں تبديل ھو جاتی ھیں لہذا طلباء اور خطباء كو چاہيئے كہ وہ جاھل افراد كو یہ مجالس پڑھنے نہ دیں تاكہ دشمن ھماری مجالس سے سوء استفادہ نہ كر سكیں۔
۱۸۰۷۱۱