ادارہ تبليغات اسلامی مراغہ كے سربراہ : قرآنی معارف كی تبليغ كرنا سب كی ذمہ داری ہے

IQNA

ادارہ تبليغات اسلامی مراغہ كے سربراہ : قرآنی معارف كی تبليغ كرنا سب كی ذمہ داری ہے

سماجی گروپ : ادارہ تبليغات اسلامی مراغہ كے انچارج نے كہا كہ قرآنی معارف كو معاشرے میں فروغ دينا ہر ايك كی ذمہ داری ہے اور عہدے داروں كو چاہیۓ كہ وہ قرآنی اداروں پر مزيد توجہ كریں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين جناب عادل قربانزادہ نے قرآنی ادارے ﴿ بشری﴾ كے انچارج سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ تمام سربراہوں كا فريضہ ہے كہ وہ قرآنی ثقافت كی تبليغ میں حصہ لیں اور قرآنی سنٹرز كے اغراض و مقاصد كے حصول كے لیے ان كی مدد كریں ۔
انھوں نے كہا كہ قرآنی اداروں كو چاہیۓ كہ معارف كو بہتر سے بہتر اسلوب میں پيش كریں تاكہ جوان ان كی طرف مزيد رغبت كریں ۔
180873