ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين ﴿باغبان ﴾ نے مسجد فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن وہ واحد كتاب ہے جس كی تازگی اور زيبائی ختم ہونے والی نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فرد كی تربيت میں خانوادہ كا اہم كردار ہوتا ہے اور وہ افراد جن كی تربيت قرآن كے آئينہ میں ہوتی ہے وہ مستقبل میں معاشرے میں كاميابی حاصل كرتے ہیں ۔
جناب باغبان نے مزيد كہا كہ ثقافتی عہدے دار سماج میں قرآنی معارف كو فروغ دينے كے لیے وسيع پيمانے پر كاركردگی انجام دیں ۔
181351