اسلامی مركز سویڈن كے سربراہ نے كہا كہ مغرب اسلامی ڈيموكريسی كو قبول نہیں كرتا

IQNA

اسلامی مركز سویڈن كے سربراہ نے كہا كہ مغرب اسلامی ڈيموكريسی كو قبول نہیں كرتا

سياسی گروپ : اسلامی ممالك خصوصا اسلامی جمہوریہ ايران نے متعدد انتخابات كے ذريعے اسلامی ڈيمو كريسی كا تعارف كرايا ہے ليكن مغرب اس حقيقت كو قبول نہیں كرتا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سویڈن كے اسلامی مركز كے سربراہ نے حوزہ نيوز سنٹر سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام اخلاقی اقدار كو بہت زيادہ اہميت ديتا ہے جبكہ مغرب اس كو درك نہیں كرتا انہوں نے اسلامی اور مغربی ممالك میں ڈيمو كريسی اور حقوق بشر كا تقابل كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی ممالك خصوصا ايران نے متعدد انتخابات كے ذريعے اسلامی ڈيمو كريسی كو وسعت دی ہے جبكہ مغربی ممالك اس حقيقت كو قبول نہیں كرتے جناب جہان موسی نے ايران میں حقوق بشر كی تعريف كرتے ہوۓ كہا كہ ايران میں دينی تعليم كےمطابق حقوق بشر كی رعايت كی جاتی ہے ۔
181104