ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ واعظ طبسی نے خراسان رضوی كے پوليس افسروں سے ملاقات میں قرآن كريم كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اسلام نے امن و امان كو بہت زيادہ اہميت دی ہے ۔اور قيامت كے دن اس كے متعلق سوال ہو گا ۔
جناب واعظ طبسی نے مزيد كہا كہ ايران جيسا امن و سكون دنيا میں كسی جگہ ميسر نہیں انہوں نے دنيا كے سياسی حالات كے تناطر میں اظہار خيال كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام آج دنيا كے سياسی افق پر آزاد انسانوں كی توجہ كا مركز ہے اور یہ اس لیے ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے دنيا كے سامنے اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كيا ہے ۔
181117