وزير خارجہ : اسلامی ممالك كے مابين امريكہ اپنی حيثيت كھو چكا ہے

IQNA

وزير خارجہ : اسلامی ممالك كے مابين امريكہ اپنی حيثيت كھو چكا ہے

سياسی گروپ : وزير خارجہ نے كہا كہ دنيا كے مختلف علاقوں خاص كر اسلامی ممالك كے مابين امريكہ كی حيثيت بہت نفرت انگيز ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سوڈان پارليمنٹ كی خارجہ پاليسی كے انچارج جناب عثمان خالد نے ايرانی وزير خارجہ جناب منوچھر متكی سے ملاقات كی اور دونوں ملكوں كے مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال كيا ۔
جناب منوچھر متكی نے دونوں ملكوں كے مشتركہ نكات كی وضاحت كرتے ہوۓ ان دو قوموں كے درمياب برادری اور محبت كے عميق جذبات پاۓ جاتے ہیں اور ہمیں اميد ہے كہ سياسی عہدے دار ان روابط كو مزيد مستحكم كریں گے ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير خارجہ نے كہا كہ دنيا كے مختلف علاقوں میں خاص كر مسلم ممالك كے مابين امريكہ كی حيثيت بہت نفرت انگيز ہے ۔
جناب متكی نے كہا كہ امريكہ اسلامی ممالك كو ترقی سے روكنا چاہتا ہے جبكہ اسلامی ممالك كا مقصد ایٹم بم بنانا نہیں ہے ۔
181006