ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ كے نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حوزہ علمیہ اصفہان كے سربراہ سے صوبہ كے كمانڈروں كے ساتھ پوليس كے اعلی عہدے داروں نے ملاقات كی ۔
آيت اللہ مظاہری نے اس ملاقات میں معاشرے میں امن و امان كی اہميت كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ سماج میں امن قائم كرنا پوليس كی اہم ترين ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے امنيت كے ايك پہلو كو اجتماعی امن قرار ديتے ہوۓ كہا كہ اگرچہ اجتماعی امن كو برقرار كرنے كے لیے پوليس كی جانب سے اہم اقدامات كیے گۓ ہیں اور اس وقت مناسب امن بھی موجود ہے ليكن اجتماعی امن و امان كے ارتقاء كے لیے مزيد پروگرام اور ثقافتی كاركردگی كی ضرورت ہے ۔
حوزہ علمیہ اصفہان كے سربراہ نے مزيد كہا كہ اگر معاشرے میں اسلامی اخلاق حاكم ہو جاۓ اور برائيوں كا خاتمہ كر ديا جاۓ تو عوام گناہوں سے محفوط ہو جائیں گے اور پوليس اس عظيم مقصد كے حصول كے لیے جوانوں كو معنويات كی طرف متوجہ كرے ۔
آيت اللہ مظاہری نے روحانی امن و امان كے نفاذ كو علماء اور ثقافتی اداروں كے سربراہوں كا فريضہ قرار ديتے ہوۓ كہاكہ اس فكر كو عملی جامہ پہنانے كے لیے ضروری ہے كہ عوام اور علماء كے مابين رابطہ مستحكم ہو ۔
181169