تركی : ٫٫ اصول ، عقائد و اخبار غيبی قرآن ٬٬ كے عنوان پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی : ٫٫ اصول ، عقائد و اخبار غيبی قرآن ٬٬ كے عنوان پر سيمينار كا انعقاد

سماجی گروپ : تركی كے معروف شہر اسنتبول میں٫٫ اصول عقائد و اخبار غيبی قرآن ٬٬ كے عنوان پر سيمينار منعقد كيا گيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق استنبول كے ،، دنياۓ اسلام ٬٬ نامی ہال میں سيمينار منعقد ہوا جس میں عوام نے بھر پور شركت كی اور دانشوروں نے تركی كے مسلمانوں خاص كر جوانوں كو مخاطب كر كے عقائد اور قرآن كی غيبی خبروں كے بارے میں تحقيقی باتیں پيش كیں علماء نے اس نشست میں عقائد اور قرآن كی غيبی اخبار كے سلسلہ میں آيات اور احاديث سے استفادہ كيا
نشست كے آخر میں شركاء كے سوالات كے جوابات دیے گۓ ۔
181613