حجۃ الاسلام ابو ترابی : امام موسی صدر عالمی مصلح تھے

IQNA

حجۃ الاسلام ابو ترابی : امام موسی صدر عالمی مصلح تھے

سماجی گروپ : امام موسی صدر بلا تفريق قوم و ملت انسانی معاشرے سے پسماندگی دور كرنے كے لیے كوشاں رہے مختصر یہ كہ وہ عالمی مصلح تھے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قومی اسمبلی ايران كے سابقہ ڈپٹی اسپيكر حجۃ الاسلام والمسلمين محمد حسن ابو ترابی نے ٫٫ مہرباران ٬٬ نامی فيسٹيول كے اختتام پر امام موسی صدر كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوۓ انسان كے تكامل اور عروج كی اہم دليل انبياء كی تبليغ كو قرار ديا اور كہا كہ انبياۓ الہی انسان كی تعليم اور تزكیہ كے لیے مبعوث بہ رسالت ہوۓ ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ امام موسی صدر نے انسانوں كو محروميت اور پسماندگی سے نجات دلانے كے لیے بہترين خدمات انجام دیں اور وہ صميم قلب اور بلا تفريق قوم و ملت انسان سے محبت كرتے تھے اسی بنا پر لبنان كو امام موسی صدر سے قبل اور امام موسی صدر كے بعد دو حصوں میں تقسيم كيا جا سكتا ہے
ترابی نے مزيد كہا كہ ٫٫ مہر باران ٬٬ نامی فيسٹيول انتہائی مستحسن اقدام ہے ۔
181727