ادارہ ثقافت و مذھبی امور كے سربراہ : مسلمانوں كے پاس قرآن كا بے مثال سرمایہ وحدت كی صورت میں موجود ہے ۔

IQNA

ادارہ ثقافت و مذھبی امور كے سربراہ : مسلمانوں كے پاس قرآن كا بے مثال سرمایہ وحدت كی صورت میں موجود ہے ۔

سياسی گروپ : ادارہ ثقافت و مذھبی امور كے سربراہ نے علماء و دانشوروں كی دوسری عالمی شيعہ و سنی يكجہتی كانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ اسلام ، قرآن ،كعبہ اور پيغمبر اسلام ۜ كو عالم اسلام كی وحدت كا عظيم سرمایہ قرار ديا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت و مذھبی امور كے سربراہ ڈاكٹر مہدی مصطفوی نے اس كانفرنس میں شركت كی اور كہا كہ ايسی كانفرنسوں كے ذريعہ اسلامی وحدت كو فروغ دينے میں مدد ملے گی انہوں نے دنياۓ اسلام میں موجود صلاحيتوں كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمانوں كے پاس بے مثال سرمایہ اسلام ، قرآن ، كعبہ اور پيغمبر اسلام ۖ كی شكل میں موجود ہے اور امت اسلامیہ ڈیڑھ ارب آبادی كے ساتھ دنيا كا ۱/۳ حصہ ہے جو ۵۷ ممالك اور پانچ بر اعظموں میں پھيلے ہوۓ ہیں اور عالمی منڈی كا زيادہ حصہ اور عظيم ذخائر ان كے اختيار میں ہیں ۔
۔ ۔ ۔