ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين محمد تقی رھبر نے انقلاب اسلامی سے پہلے قانون كيپیٹلزم كے نفاذ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ايران نے علماء كی قيادت میں اس قانون كو باطل كر ديا اور یہ حقيقی اسلام كی پيروی كا نتيجہ تھا ۔
امام جمعہ اصفہان نے دينی تہذيب كی مظلوميت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ يونيورسٹياں ، مدارس اور تمام ثقافتی اداروں كو چاہیۓ كہ وہ صحيح اسلامی تھذيب كو نافذ كریں اور اس كی مظلوميت كو ختم كر دیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ يونيورسٹيوں میں پردہ ، نماز ، علم و دانش پر توجہ دی جاۓ ليكن لڑكيوں اور لڑكوں كے غير مشروع تعلقات كو نظر انداز كر ديا جاۓ يونيورسٹيوں اور تعليمی اداروں كی ذمہ داری ہے كہ اس اہم مسئلہ پر بھی سنجيدگی كے ساتھ غور كریں ۔
182499