ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا كہ آيت اللہ موسوی اردبيلی نے امريكی سنٹر صلح و عدالت كے اراكين سے ملاقات میں كہا كہ اسلام صلح و امنيت كے علاوہ كچھ نہیں اور دہشت گردی كی مذمت كرتا ہے اور كسی كو یہ اجازت نہیں ديتا كہ وہ دوسرے كے جان و مال میں تعرض كرے ۔
انہوں نے اسلام كا غلط چہرہ پيش كرنے والوں پر افسوس كا اظہار كيا اور كہا كہ اسلام فكر و عمل میں صلح كی اہميت كا قائل ہے ليكن دشمنان اسلام اپنے مكروہ اھداف كے حصول كی خاطر اسلام كے چہرہ كو شدت پسند ظاہر كرتے ہیں ۔
182954