آيت اللہ موسوی اردبيلی : دشمنان اسلام اپنے مقاصد كے حصول كی خاطر اسلام كا چہرہ مخدوش كرنا چاہتے ہیں

IQNA

آيت اللہ موسوی اردبيلی : دشمنان اسلام اپنے مقاصد كے حصول كی خاطر اسلام كا چہرہ مخدوش كرنا چاہتے ہیں

سياسی گروپ : اسلام انسانی فكر اور عمل ہر دو كے اعتبار سے صلح كی اہميت كا قائل ہے ليكن دشمنان اسلام اپنے مقاصد تك رسائی كے لیے اسلام كے چہرہ كو مخدوش كرنا چاہتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا كہ آيت اللہ موسوی اردبيلی نے امريكی سنٹر صلح و عدالت كے اراكين سے ملاقات میں كہا كہ اسلام صلح و امنيت كے علاوہ كچھ نہیں اور دہشت گردی كی مذمت كرتا ہے اور كسی كو یہ اجازت نہیں ديتا كہ وہ دوسرے كے جان و مال میں تعرض كرے ۔
انہوں نے اسلام كا غلط چہرہ پيش كرنے والوں پر افسوس كا اظہار كيا اور كہا كہ اسلام فكر و عمل میں صلح كی اہميت كا قائل ہے ليكن دشمنان اسلام اپنے مكروہ اھداف كے حصول كی خاطر اسلام كے چہرہ كو شدت پسند ظاہر كرتے ہیں ۔
182954