مركز جھانی علوم اسلامی كے سربراہ : شيعہ اور سنی علماء كے مابين مناظرات اسلام كی ترقی كا باعث تھے

IQNA

مركز جھانی علوم اسلامی كے سربراہ : شيعہ اور سنی علماء كے مابين مناظرات اسلام كی ترقی كا باعث تھے

سياسی گروپ : تعليمات اھل بيت ۖ ہی اسلام كی خالص تعليمات ہیں اور شيعہ اور سنی علماء كے مابين طول تاريخ میں ہونے والے مناظرات اسلامی افكار كی ترقی كا باعث بنے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ مركز جھانی علوم اسلامی كی تيسری سالانہ افتتاحی تقريب میں ۳۵ ممالك كے دانشوروں نے شركت كی اس تقريب كا اہتمام مدرسہ عالی امام خمينی میں كيا گيا تھا اس محفل سے خطاب كرتے ہوۓ مركز جھانی كے سربراہ حجة الاسلام اعرافی نے كہا كہ آج مركز جھانی ايك سو ممالك كے طلباء كو خدمات فراہم كر رہا ہے انہوں نے شيعہ علماء كے تاريخی كردار كو سراہتے ہوۓ كہا كہ شيعہ علماء طول تاريخ میں دوسرے اديان اور مذاھب سے اچھے تعلقات كے خواہاں رہے ہیں اور انہوں نے تعليمات اھلبيتۜ كو عميق انداز میں پيش كرنے میں كردار ادا كيا ہے ۔انہوں نے مزيد كہا كہ تعليمات اھلبيت ۜ اسلام كی خالص تعليمات ہیں كہ جن كے ذريعہ اھلسنت سے تعلقات اور مناظرات ہوتے رہے جو فكر اسلامی كے تكامل كا باعث بنے ۔
182928