۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين علی دادی نے جوانوں اور نو جوانوں كی رغبت كو معنوی امور كی طرف فطری قرار ديتے ہوۓ كہا كہ خوشگوار فضا فراہم كر كے مساجد میں ان صلاحيتوں میں نكھار پيدا كيا جاۓ ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ معارف دين كو فروغ دينے كے لیے مساجد بہترين مركز ہیں ۔
حجة الاسلام علی دادی نے كہا كہ جوانوں كو مساجد كی طرف رغبت دلانے میں پہلا قدم یہ ہے كہ ان كی خصوصيات كو پہچانا جاۓ ۔
ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے كہا كہ مساجد وحدت اور بلندی افكار كا مركز اور گہوارہ ہے ۔
183962