ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حمزہ روبرٹو پيكارڈ نامی اطالوی مسلم اسكالر نے كہا ہے كہ دہشت گردی كا سب سے زيادہ نقصان مسلمانوں كو ہو رہا ہے اور دہشت گردی نا انصافی كی بنا پر ہے لہذا دہشت گردی سے جنگ كرنے سے پہلے نا انصافی سے جنگ كرنے كی ضرورت ہے اور اس سے دہشت گردی بھی ختم ہو سكتی ہے انہوں نے سامراجی طاقتوں كے دوگانہ بيانات كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمان كسی كو یہ اجازت نہیں دیں گے كہ وہ انہیں دو گروہوں میں تقسيم كریں اور كسی پر دہشت گردی كا الزام لگا كر اس كا مقابلہ نہیں كيا جا سكتا ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آج دنيا میں نا انصافی كا راج ہے جو ٹيرورزم اور دہشت گردی كو روز بروز جنم دے رہی ہے لہذا اس كے خاتمہ كے لیے عدل و انصاف كو عام كرنے كی ضرورت ہے ۔
183760