ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انڈو نيشيا پارليمنٹ كے ممبران نے ايران كے تين روزہ دورے پر گذشتہ روز اسلامی اسمبلی كے سربراہ جناب غلام علی حداد عادل سے ملاقات كی ۔ اس ملاقات میں جناب حداد عادل نے كہا كہ ايران اور انڈونيشيا كے مابين خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالك كے سربراہ تعلقات كو مزيد توسيع دينا چاہتے ہیں ۔
اسلامی پارليمنٹ كے اسپيكر نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ آپس میں اتحاد و يكجہتی كو بر قرار ركھتے ہوۓ دشمنان اسلام سے مقابلہ كریں ۔
اس لیے كہ اگر دشمنان اسلام كے پاس قوت ہوتی تو وہ تمام مسلم ممالك میں وہی كام كرتے جو فلسطين میں انجام دے چكے ہیں ۔
184428