الرضاۜ نامی قرآنی سنٹرز كے زير اہتمام ۲۷۹ كلاسوں كا انعقاد

IQNA

الرضاۜ نامی قرآنی سنٹرز كے زير اہتمام ۲۷۹ كلاسوں كا انعقاد

قدس رضوی گروپ : دارالقرآن صوبہ خراسان رضوی كے انچارج نے كہا كہ مھد الرضا ۜ سنٹر میں ۶ ہزار سے زائد بچے تعليم حاصل كر رہے ہیں ۔

ڈاكٹر سيد مصطفی احمد زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ حال حاضر میں ۶ ہزار ۵۵۲ بچے ۲۷۹ كلاسوں میں شركت كر كے قرآنی تعليم سے فيض ياب ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں ان كلاسوں كا آغاز ہوا
جناب مصطفی احمد زادہ نے كہا كہ ۱۳۷ كلاسیں مشھد میں منعقد ہو رہی ہیں اور ۱۴۲ كلاسیں ايران كے دوسرے شہروں میں منعقد كی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان كلاسوں میں طلباء كو رو خوانی قرائت ، تجويد ، قرآنی قصے كی تعليم دی جا رہی ہے ۔