صدر احمدی نژاد: ايران كے شہدا خوبيوں اور نيكيوں كے علمبردار ہیں

IQNA

صدر احمدی نژاد: ايران كے شہدا خوبيوں اور نيكيوں كے علمبردار ہیں

صدر احمدی نژاد نے شہيدوں كی تشييع جنازہ میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے شہيدوں نے ايران كو عالمی سطح پر نيكيوں اور خوبيوں كا علمبردار بنا ديا ہے

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق صدر احمدی نژاد نے دفاع مقدس كے 65 شہيدوں كی تشييع جنازہ میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے شہيدوں نے ايران كو عالمی سطح پر نيكيوں اور خوبيوں كا علمبردار بنا ديا ہے انھوں نے كہا كہ يكجہتی ، ايمان اور پاكيزگی ايرانی عوام كی سربلندی كی علامت ہے صدر نے امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت اور دفاع مقدس كے شہيدوں كی شہادت پر تعزيت پيش كرتے ہوئے كہا كہ یہ شہيد اسلام كے علمبردار تھے جنھوں نے اسلام كی سرافرازی و سربلندی كے لئے اپنی قيمتی جانوں كو قربان كيا اور شہادت كے عظيم مرتبے پر فائز ہوگئے صدر احمدی نژاد نے شہيدوںكے ايصال ثواب كے لئے سورہ فاتحہ كی تلاوت كی