آيت اللہ صافی گلپائيگانی : معاشرے كے تمام افراد دينی تعليمات كی نشر و اشاعت كے لیے جدو جہد كریں

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی : معاشرے كے تمام افراد دينی تعليمات كی نشر و اشاعت كے لیے جدو جہد كریں

سياسی گروپ : آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے فرمايا كہ معاشرے میں اسلام كی حاكميت كے لیے زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد كو دينی معارف كی ترويج كے لیے مٶثر كردار ادا كرنا چاہیے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۲ نومبر ۲۰۰۷ ء كو ٹرانسپورٹ كے كچھ افسران نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی اس ملاقات میں انہوں نے فرمايا كہ تمام حكومتی ادارے اسلام كے وقار اور قوت و اقتدار كے لیے كوشاں ہیں ۔
انہوں نے مزيد فرمايا كہ جو شخص بھی اپنی ذمہ داری ادا كر رہا ہے چاہے جس شعبے میں ہو اس نے معاشرے كی ترقی كے لیے كام كيا ہے اور امام زمانہ عج كی خوشنودی حاصل كی ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ اسلام بشر كی سعادت كے لیے اپنے دامن میں بہت كچھ لیے ہوۓ ہے ۔
لہذا اس دين كو دنيا كے سامنے پيش كرنے كی ضرورت ہے كيونكہ اس كا اصلی چہرہ دنيا سے پوشيدہ ہے ۔
188579