آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی : اتحادی افواج كے لیے عراق میں سب سے بڑی ركاوٹ اسلام ہے

IQNA

آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی : اتحادی افواج كے لیے عراق میں سب سے بڑی ركاوٹ اسلام ہے

سياسی گروپ : مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے عراق میں مراجع تقليد اور مذھبی علماء كے كردار كو سراہتے ہوۓ كہا كہ ان علماء كا اتحاد و يكجہتی اور فرقہ واريت سے مقابلے میں نماياں كردار ہے اور اسلام ہی اتحادی افواج كے پليد مقاصد تك رسائی حاصل كرنے كے لیے سب سے بڑی ركاوٹ ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق مصلحت نظام كونسل كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور مجلس اعلاۓ انقلاب عراق كے سربراہ حجة الاسلام و المسلمين سيد عبد العزيز حكيم نے ملاقات كی اور باہمی تبادلہ خيال كيا اس ملاقات میں جناب رفسنجانی نے عراق سے دوستی اور برادری كے رشتہ پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ عراق میں امن عامہ كا قيام اور عوامی اتحاد ہماری ديرينہ خواہش ہے اور اس كے لیے ہم ہر ممكنہ تعاون كریں گے ۔ انہوں نے عراق پر قابض افواج كی سازشوں پر تبصرہ كرتے ہوۓ كہا كہ عراق كے دشمن یہ چاہتے ہیں كہ فرقہ واريت كے ذريعہ اس ملك پر حاكم عوامی منتخب حكومت كی راہ میں ركاوٹیں كھڑی كر سكیں ۔ انہوں نے عراقی مراجع تقليد اور مذھبی علماء كے اتحاد و يكجہتی كے حوالے سے كردار كو سراہا اور كہا كہ قابض افواج كے لیے سب سے بڑی ركاوٹ دين اسلام ہےجو انہیں ان كے پليد مقاصد تك رسائی كے لیے مانع ہے ۔
188226