ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قم كے امام جمعہ سے گذشتہ روز زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں نے ملاقات كی –
اس ملاقات میں انہوں نے فرمايا كہ جو علم انسان كے دل سے پھوٹے وہ ہميشہ رہتا ہے –
انہوں نے مزيد فرمايا كہ ہر زمانے میں ايسے لوگ موجود ہوتے ہیں كہ جن سے خدا گفتگو كرتا ہے اور یہ بہت ممكن ہے كہ جب خدا سے ہم كلام ہونے والے لوگوں كا علم فائدہ مند ہو –
انہوں نے دنياوی اور اخروی لذتوں كا تقابل كرتے ہوۓ فرمايا كہ اخروی لذتوں كا ادراك انسان كے بس سے باہر ہے –
191178