ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جامعہ مدرسين كے نائب صدر حجت الاسلام و المسلمين حسينی بو شھری نے خطباء اور مبلغين سے ايك نشست میں اندرون ملك تبليغی بنيادوں كے استحكام پر زور ديا اور كہا كہ اس سلسلے میں انفرادی كام بہت محدود اور اس نشست كا مقصد یہ ہے كہ ہم سب مل كر تبليغ كے سلسلے میں كوشش كریں ۔
مدير حوزہ علمیہ قم نے كہا كہ اھل بيت علیھم السلام كے فرمودات سر چشمہ قرآن كريم ہے اور امام رضا علیہ السلام نے فرمايا كہ لوگ اگر ہمارے كلام كی خوبيوں سے آگاہ ہو جائیں تو وہ ہماری پيروی كریں گے ۔
191487