برھان الدين ربانی : اسلامی مذاھب كا فقھی اختلاف، اسلام میں فكری آزادی كی بہترين دليل ہے

IQNA

برھان الدين ربانی : اسلامی مذاھب كا فقھی اختلاف، اسلام میں فكری آزادی كی بہترين دليل ہے

سياسی گروپ : اسلامی مذاھب كا فقہی اختلاف نہ صرف اسلامی دنيا میں وحدت كے لیے ركاوٹ نہیں ہے بلكہ مسلمانوں كے درميان فقہی اختلاف ، اسلام میں آزادی فكر كی بہترين دليل ہے
۔
افغانستان كے سابق صدر برھان الدين ربانی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے سياسی نامہ نگار سے خصوصی گفتگو كرتے اسلامی مذاھب میں فقہی اختلاف كے باوجود مسلمانوں میں اتحاد و وحدت پر زور ديا ۔
انہوں نے كہا كہ فقہی اختلاف نہ صرف وحدت كےلیے مانع نہیں ہے بلكہ یہ اختلاف اسلام میں آزادی فكر پر بہترين دليل ہے ۔
افغانستان كے سابق صدر نےپيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سےمنسوب حديث ٫٫ اختلاف امتی رحمة ،،كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ پيغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی امت كے درميان اختلاف كو ان كے لیے رحمت سمجھتے تھے ۔
190489