فہمی الہويدی : آج دنياۓ اسلام كی سب سے بڑی مشكل امريكہ اور اسرائيل كی بے جا توقعات ہیں

IQNA

فہمی الہويدی : آج دنياۓ اسلام كی سب سے بڑی مشكل امريكہ اور اسرائيل كی بے جا توقعات ہیں

سياسی گروپ : مشرق وسطی كے تمام ممالك كے حالات كا آپس میں گہرا تعلق ہے ليكن دنيا اسلام كی سب سے بڑی مشكل امريكہ اور اسرائيل كی بے جا توقعات اورغلط آروزئیں ہیں ۔


مشرق وسطی كے سياسی مسائل كے ماہر عرب تجزیہ نگار نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ امريكہ اور اسرائيل كے فلسطينی كنفرانس كے پس پردہ كچھ اور مقاصد ہیں اور آج تك جو كچھ بھی امريكہ نے كيا وہ غلط ثابت ہوا ہے ۔
فہمی الہديدی نے كہا كہ امريكہ دہشت گردی كا مقابلہ دہشت گردی سے كرتا رہا ہے اور اس سے امريكہ كی غلطيوں میں مزيد اضافہ ہوا ہے۔ لہذا خزاں كے موسم میں ہونے والی كانفرنس سے كسی كو حالات سلجھانے كی توقع نہیں كرنی چاہیۓ ۔
كيونكہ امريكہ كی ہميشہ سے كوشش رہی كہ وہ اسرائيل كی حمايت كرے اور اسے زيادہ سے زيادہ سہوليات فراہم كی جاسكیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس علاقے كے تمام اسلامی ممالك كے حالات آپس میں مربوط ہیں اور جہان اسلام كی سب سے بڑی مشكل امريكہ اور اسرائيل كی بے جا توقعات اور غلط آرزوئیں ہیں ۔
191460