ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سویڈن كے اسلامی مركز كے سربراہ جناب ٫٫ موسی موسی ٬٬ نے اسلامی مذھب كے پيروكاروں كو تاكيد كی كہ وہ احترام متقابل كا لحاظ كریں اور اگر ہم شريعت كی حدود كے اندر رہ كر ايك دوسرے كے لیے آزادی بيان كے قائل ہو جائیں تو بہت سی مشكلات حل ہو سكتی ہیں ۔
انہوں نے اسلام كے بزرگ علماء كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ علماء وحدت اسلامی كے محور ہیں ۔
انہوں نے تفرقہ اور اختلاف كو بہت مضر قرار ديا اور غير اسلامی ممالك میں مسلمانوں كی حالت زار كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ۱۱ ستمبر كے واقعے اور ڈنمارك كے اخبار میں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توھين كے بعدمسلمانوں كے حالات يكسر بدل گۓ ہیں اور اسلام پہچنوانے میں مسلمانوں كی ذمہ دارياں دو برابر ہو گئیں ہیں جبكہ دشمنوں كے حملے بھی شديد ہو گۓ ہیں ۔
191993