حداد عادل : قوميت اور ديانت كا گہرا تعلق ايرانی قوم كے امام رضا علیہ السلام سے عشق میں جلوہ گر ہے

IQNA

حداد عادل : قوميت اور ديانت كا گہرا تعلق ايرانی قوم كے امام رضا علیہ السلام سے عشق میں جلوہ گر ہے

سياسی گروپ : قومی اسمبلی كے اسپيكر جناب حداد عادل نے مشہد میں كئی لاكھ زائرين كی آمد پر كہا كہ قوميت اور دياننت كا گہرا رابطہ ايرانی قوم كے امام رضا علیہ السلام سے عشق و محبت میں جلوہ گر ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق قومی اسمبلی كے اجلاس میں خطاب كرتے ہوۓ اسپيكر جناب غلام علی حداد عادل نے تمام ممبران كو امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت پر مبارك باد پيش كی اور كہا كہ امام رضا علیہ السلام كا مشہد مقدس میں واقع روضہ انور ايسا چراغ ہے كہ جس نے تمام ايرانيوں كو جلا بخشی ہے اور اسی چراغ كے نور نے تمام دنيا سے مسلمانوں كو اپنی طرف جذب كر ليا ہے ، انہوں نے كہا كہ مٶرخين اور ماہرين سماجيات كا كہنا ہے كہ ايرانی قوم كا قومی تشخص اور دينی حيثيت ايك دوسرے سے جدا نہیں ہیں اور اس كا عملی نمونہ ان ايام میں مشہد مقدس میں ديكھا جا سكتا ہے ۔
192717