ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ تسخيری جو كہ بين الاقوامی كانفرنس قدس میں شركت كے لیے تركی كے شہر استنبول میں ہیں ايك انٹر ويو میں انہوں نے كہا كہ اس كانفرنس كا مقصد فلسطينی مسلمانوں كی مظلوميت اور غاصب اسرائيل كے مظالم كو دنيا كے سامنے پيش كرنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قدس اسلامی دنيا كا حصہ ہے اور قدس كی مشكلات مسلمانوں كی مشكلات ہیں لہذا پوری دنيا كے مسلمانوں كو متحد ہو كر اسلامی دنيا كی مشكلات كو حل كرنا چاہیے ۔
192023