ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق خطيب جمعہ نے لوگوں كو تقوی الہی كی دعوت دی اور ہفتہ رضا كار پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ اس فورس كا مقصد قرآن اور اسلام كا احياء ہے اور آج رضا كار تہذيب ك وعام كرنا انتہائی ضروری ہے تاكہ رضا كار فكر عوامی اذھان میں ہميشہ كے لیے زندہ رہے ۔ا نہوں نے مزيد كہا كہ اسلام اور قرآن مخلص افراد كی شہادت كے باعث زندہ ہیں اور اسلامی جمہوریہ ايران كے موجود اقتدار ، ثبات اور امن عامہ كا سہرا بھی رض اكار لوگوں كی قربانيوں كی وجہ سے ہے ۔
193468